• news

قومی کرکٹرز کی انگلینڈ میں پریکٹس شروع‘ محمد عامر بھی آج کیمپ جوائن کرینگے

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) آئرلینڈ کے خلاف اولین ٹیسٹ کی تیاریاں عروج پر، قومی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ میں پریکٹس کا آغاز کردیا۔شاہینوں نے انگلش کاو¿نٹی کینٹ کی گراو¿نڈ پر پریکٹس کا آغاز کردیا، کپتان سرفراز احمد نے وکٹ کیپنگ کی پریکٹس کی، بلے بازوں نے بیٹنگ کی خامیوں کو دور کیا۔ انگلینڈ میں موجود پاکستان کے ٹیسٹ سکواڈ نے کنڈیشننگ کیمپ شروع کر دیا ہے۔ پاکستانی کرکٹرزکو کوچ گرین ٹاپ وکٹوں سے نمٹنے کی تربیت دینے میں مصروف ہو گئے ۔باﺅلرز کی لائن و لینتھ بہتر بنانے پر زور دیا گیا۔اٹھائیس اپریل کو دورے کا پہلا سائیڈ میچ کینٹ کے خلاف کھیلا جائے گا۔کینڈیشننگ کیمپ کا مقصد انگلینڈ کے موسم اور ماحول سے ایڈجسمنٹ ہے ۔ کھلاڑیوں نے فزیکل فٹنس بہتر بنانے پر توجہ دی۔ کوچز نے بلے بازوں کو گرین ٹاپ وکٹوں سے نمٹنے کی ٹپس، فیلڈنگ خامیوں پر کام کیا۔تین روزہ کیمپ کے بعد سائیڈ میچ میں اٹھائیس اپریل کو سرفراز الیون کینٹ کے خلاف میدان میں اترے گی۔ پاکستان کا آئرلینڈ کے خلاف اولین اور واحد ٹیسٹ 11مئی سے کھیلا جائے گا۔دورہ برطانیہ کے لیے جانے والی قومی ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور سکواڈ میں کپتان سرفراز احمد، اظہر علی، امام الحق، سمیع اسلم، حارث سہیل، بابر اعظم، فخر زمان، سعد علی، اسد شفیق، عثمان صلاح الدین، شاداب خان، محمد عامر، محمد عباس، حسن علی، راحت علی اور فہیم اشرف شامل ہیں۔فاسٹ باﺅلر محمد عامر بھی ویزا ملنے کے بعد گزشتہ روز انگلینڈ روانہ ہوگئے اور آج وہ بھی کیمپ جوائن کریں گے ۔ امکان ہے کہ کاﺅنٹی کرکٹ میں مصروف فاسٹ باﺅلر محمد عباس بھی آج کیمپ میں شمولیت اختیار کرلیں گے ۔ دریں اثناءہیڈ کوچ مکی آرتھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم نوجوان کھلاڑیوںپر مشتمل ہے جس سے بڑی توقعات وابستہ ہیں۔ دورہ انگلینڈ میں کھلاڑی مایوس نہیں کریں گے ۔ کئی کھلاڑی چیمپئنز ٹرافی میں انگلینڈ کا دورہ کر چکے ہیں ۔ چند دن کیمپ لگانے کا مقصد کھلاڑیوں کی تیاری ہے ۔ یہاں کے موسم اور پاکستان کے موسم میں فرق ہے جس کی وجہ سے کھلاڑیوں کو مشکلات پیش آتی ہیں ۔ ماحول سے آگاہی کے بعد کھلاڑی اچھا پرفارم کر سکیں گے ۔

ای پیپر-دی نیشن