گھٹنے کی انجری کا شکار آل را¶نڈر عماد وسیم علاج کیلئے انگلینڈ روانہ
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) گھٹنے کی انجری کے شکار پاکستانی آل راونڈر عماد وسیم علاج کے لیے انگلینڈ روانہ ہوگئے ہیں۔ عماد وسیم نے سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کی جس کے ساتھ انہوں نے لکھا ہے کہ فٹنس مسائل سے چھٹکارا پانے کیلیے لندن روانہ ہو رہا ہوں، آل را¶نڈر گھٹنے کی انجری سے نجات کے لیے ماہرین کی نگرانی میں کام کریں گے۔ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں کیچ پکڑتے ہوئے سر زمین پر ٹکرانے کے بعد وہ ایکشن میں نظر نہیں آسکے۔
، اس دوران گھٹنے کی پرانی تکلیف بھی سامنے آئی، کراچی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی انہوں نے گھر بیٹھ کر دیکھی۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال یواے ای میں ٹی 10لیگ کے دوران بھی عماد وسیم گھٹنے کے مسائل کا شکار ہوئے تھے۔
، آل را¶نڈر سکاٹ لینڈ کے خلاف 2 ٹی ٹوئنٹی میچز سے قبل مکمل طور پر فٹ ہوکر قومی ٹیم میں شامل ہونا چاہتے ہیں، انگلینڈ میں بحالی پروگرام میں سرگرم ہوں گے۔