• news
  • image

قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کی ضرورت

مکرمی! آئین اور قانون کی سربلندی اور انصاف کی فراہمی سے ہی معاشرے قائم رہتے ہیں جس معاشرہ میں ظلم اور ناانصافی حد سے بڑھ جائے وہ برباد ہو جاتا ہے۔ دین اسلام میں ایسی کئی مثالیں موجود ہیں جن کی رُو سے امیر اور غریب، حاکم اور عوام سب برابر ہیں، کسی کو قانون سے استشنیٰ حاصل نہیں۔ امن وامان، خوشحالی اور قانون کی حکمرانی والے معاشرے میں سانس لینے کی خواہش رکھنا ریاست کے ہر شہری کا بنیادی حق ہے، اس کیلئے ضروری ہے کہ ریاست کے مختلف اداروں کے باہمی تصادم کو روک کر قانون کی بالا دستی کو یقینی بنایا جائے۔ کہ آئین اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کیلئے ایک ایسا نظام وضع کیا جائے جہاں حاکم وقت بھی جواب دہ ہو اور عدالت میں طلب کئے جانے کو اپنی توہین نہ سمجھے اور خود کو ملکی آئین اور قانون کا پابند اور پاسدار سمجھتے ہوئے عام آدمی کی طرح عدالت میں پیش ہو کر دیگر حکمرانوں کےلئے مثال پیش کرے۔ (صداقت علی ناز، حبیب ٹاو¿ن، کامونکے ضلع گوجرانوالہ)

epaper

ای پیپر-دی نیشن