• news
  • image

امام ابو حنیفہؒ

امام ابو حنیفہؒ کی ہمسائیگی میں ایک موچی رہتا تھا، حد درجہ بدمزاج اور طرفہ یہ کہ نشہ بھی کرتا تھا۔ شام کو خوب ٹن ہو کر گھر آتا اور رات بھر واہی تباہی بکتا تھا۔ جس سے سبھی محلے والے پریشان تھے۔ کچھ عرصہ تو داشت کیا، مگر جب معاملہ حد سے نکل گیا تو شکایت کرکے اسے جیل بھجوا دیا، رات کو شودو غوغانہ سنا تو جناب امام نے محلہ والوں سے پوچھا کہ وہ شخص کدھر گیا؟ یہ معلوم کرکے کہ اسے جیل میں ڈال دیا گیاہے آپ فوراً عدالت گئے اور اسے اپنی ضمانت پر رہا کروالیا۔ اس حسن سلوک کا موصوف پر یہ اثر ہوا کہ منشیات سمیت تمام بری عادات ترک کرادیں اور بستی بھر میں معزز انسان کے طور پر جانا جانے لگا۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن