• news

مسائل کا سامنا رہا، آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کو ووٹ نہیں دیں گے: ماہی گیروں کا اعلان

کراچی (آئی این پی) مسلم لیگ ( ن) کی مرکزی ،صوبہ سندھ کی قیادت اور وفاقی وزراء نے مسائل سے دوچار ماہی گیروں کی کوئی داد رسی نہیں کی۔ حکومت سنبھالنے سے قبل ماہی گیروں سے بلند و بانگ دعوے کئے گئے مگر حکومت ملتے ہی وفاقی وزراء نے آنکھیں پھیر لیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان ماہی گیر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر علائو الدین ناکوا نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ماہی گیر آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کو ہرگز ووٹ نہیں دیںگے۔ ہماری چیف جسٹس آف سپریم کورٹ سے اپیل ہے کہ وہ ماہی گیروں کو درپیش مسائل کا فوری نوٹس لے کر مسائل کو حل کرنے کے احکامات جاری کریں۔

ای پیپر-دی نیشن