• news

لندن: مہاراجہ رنجیت سنگھ کی سب سے چھوٹی بیگم جندر کور کے جھمکے نیلام

لاہور (نیوز ڈیسک) سکھا شاہی کی آخری مہارانی جندرکور کے کانوں کے جھمکے گزشتہ روز لندن کے بون ہیمز سنٹر میں ایک لاکھ 75 ہزار پائونڈ کی ریکارڈ نیلامی میں فروخت ہو گئے جبکہ سنٹر کے منتظمین نے یہ جھمکے 20 سے 30 ہزار پائونڈ میں بکنے کا اندازہ لگا رکھا تھا۔ مہارانی جندر کور مہاراجہ رنجیت سنگھ کی سب سے چھوٹی بیگم تھی جو 1839ء میں مہاراجہ کی موت پر دیگر بیویوں کی طرح ستی نہیں ہوئی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن