• news

الیکشن کمشن ، لاہور سمیت ڈیرہ غازیخان اور لیہ کی حلقہ بندیوں پر فیصلہ سنا دیا گیا

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) الیکشن کمشن نے لاہور سمیت ضلع ڈیرہ غازیخان اور لیہ کی حلقہ بندیوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ لاہور کی 11 نشستوں کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پی پی 144 اور پی پی 145 کی حلقہ بندیوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ این اے 133، 131، 130، 127، 126، 124، 135، 134، 128، 129 اور 136 میں تبدیلی کی گئی ہے جبکہ این اے 125، 123 اور 131 میں تبدیلی نہیں کی گئی۔ لاہور کی صوبائی اسمبلی کے 28 حلقوں کی حلقہ بندیاں بھی تبدیل کی گئی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن