• news

سینٹ قائمہ کمیٹی منصوبہ بندی کا پری بجٹ اجلاس آج ہوگا، آئندہ مالی سال کے ترقیاتی فنڈز کی تفصیلات طلب

اسلام آباد (صباح نیوز) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی ترقی اصلاحات کا پری بجٹ اجلاس آج (جمعرات کو) ہوگا۔ خزانہ، اقتصادی امور اور منصوبہ بندی و ترقی کے وزراء و مشیر کو مدعو کر لیا گیا۔ قومی ترقیاتی پروگرام 2018-19کی تفصیلات طلب کر لی گئیں رواں پی ایس ڈی پی کے تحت صوبوں میں ترقیاتی فنڈز کی تقسیم کی مکمل تفصیلات بھی فراہم کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ سینٹ سیکرٹریٹ کے مطابق اجلاس کا ایجنڈا دوسری بار جاری گیا ہے اس قبل 24جنوری کو کمیٹی کا طلب کیا گیا اجلاس نہ ہوسکا۔ پری بجٹ اجلاس کے بارے میں چار نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا آئندہ کے نئے مالی سال کے دوران ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختص فنڈز کی تفصیلات طلب کر لی گئیں اسی طرح متعلقہ وزارتوں کو یہ بھی ہدایت جاری کر دی گئیں کہ 2017-18کے دوران صوبوں کو جاری ہونیوالے ترقیاتی فنڈز سے بھی آگاہ کیا جائے کہ کس صوبے کو مرکز سے کتنا ترقیاتی فنڈ ملا اسی طرح پی ایس ڈی پی 2018-19پر بریفنگ کی ہدایت کی گئی ہے اجلاس نو منتخب قائمہ کمیٹی کے چیئرمین کی صدارت میں ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن