چوہدری نثار بددیانت انسان، کسی پارٹی میں جانے سے فرق نہیں پڑتا : ڈاکٹر عاصم
کراچی(آن لائن)پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ چوہدری نثار اخلاقی طور پر بددیانت انسان ہیں، وہ اب آثار قدیمہ بن چکے ہیں، ان کے کسی پارٹی میں جانے سے کوئی فرق نہیں پڑنا ہے۔عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم نے کہا چوہدری نثار اب جس پارٹی میں بھی جائے اس پارٹی کو کوئی فرق بھی نہیں پڑنا ہے کیونکہ وہ اخلاقی طور پر بددیانت انسان ہیں۔ انہوں نے کہا ہمیں فکر اس وقت کس کے کس پارٹی میں جانے کی نہیں بلکہ پاکستان کی فکر کرنی چاہیے کیونکہ ہم عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہو رہے ہیں اور آج پاکستان دنیا میں تقریباًاکیلا ہو چکا ہے۔