سینٹ الیکشن ٹریلر تھا‘ اصل فلم عام انتخابات میں چلے گی: یوسف گیلانی
ملتان(آن لائن)سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سینٹ کا الیکشن ٹریلر تھا اصل فلم 2018 الیکشن میں چلے گی.اگلا الیکشن پیپلز پارٹی ہی جیتے گی. ملتان میں اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ این آر او کا سب سے بڑا شکار میں بیٹھا ہوں جنوبی پنجا ب صوبہ بارے سوال کے جواب میں سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ جو احساس محرومی تھی اس کو دور کرنے کے لیے اٹھارویں ترمیم پیش کی۔ سرائیکی صوبہ کے لیے مخدوم شاہ محمود قریشی نے ہمیں ووٹ دیا.تمام پارٹیوں نے مجھے سپورٹ کیا تھا ہم نے صوبے کی آئین سازی کر لی تھی۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی تمام محرومیوں کا ازالہ کرے گی۔جنوبی پنجاب کے لیے تمام جماعتیں ہمیں فالو کر رہی ہیں۔پیپلز پارٹی کے دور میں 30 فیصد فنڈ جنوبی پنجاب پر لگائے گئے.انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے اتحاد پر جنوبی پنجاب محاذ کو ویلکم کرئیں گے. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیوں میں بہت سی اپیلیں ہوئی ہیں مگر پیپلز پارٹی ڈائریکٹ اپیل میں نہیں گئی. انہوں نے کہا کہ ملک میں معاشی بحران ہے. ابھی فل بجٹ دینے کو ضرورت نہیں کیونکہ حکومت کے چند ماہ رہ گئے ہیں۔یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ نیا پاکستان بنانے کے لیے مزدور ہم سے لیے گئے ہیں. جو پارٹیاں بدلتے ہیں ان کا کوئی مستقبل نہیں ہوتا۔ صدر پاکستان سے مطالبہ کریں گے کہ فاٹا ریفارمز کریں۔ہم فاٹا کے لوگوں کے ساتھ ہیں۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ توقع کرتے ہیں اس ملک میں صاف شفاف الیکشن ہوں۔ پاکستان کی پہلے بہت بدنامی ہو چکی اب نہیں چاہتے کہ دھاندلی کا نعرہ لگے.سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پارٹی نے کہا تو انتخابات میں حصہ لوں گا۔