بھارت اور منگولیا کا د ہشت گردی کے خاتمے کیلئے مشترکہ کارروائیو ں پر اتفاق
اولان باتر( صباح نیوز) بھارت اور منگولیا نے دہشتگردی کے خاتمے اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف مشترکہ طور پر کارروائیاں کرنے پر اتفاق کیا ہے، بھارت نے منگولیا میں پہلی آئل ریفائنری قائم کرنے کیلئے ایک ارب ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا بھی اعلان کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ سشماسوراج نے بھارتی مینگولین مشترکہ تعاون کمیٹی (آئی ایم جے سی سی) کے چھٹے اجلاس میں شرکت کیلئے منگولیا کا دوروزہ دورہ کیا ۔اس اجلاس میں معیشت کی بہتر، توانائی کے مسائل، سیاسی اور خارجہ پالیسی میں ہم آہنگی، تعلیم کے فروغ اور ایک دوسرے کی ثقافت کے شعبوں میں تعاون اور مشترکہ مسائل کے حل کیلئے معاملات زیر بحث لائے گئے۔