دریا میں ڈوبتے انسان کو بچانے پر گریٹر مانچسٹر پولیس نے کشمیری نژاد افسرندیم کو جوہن ایجرٹن ٹرافی دی
مانچسٹر (عارف چوہدری)گریٹر مانچسٹر پولیس ہر سال اپنے کسی پولیس ملازم کو اس کی بہتر کارکردگی و بہادری پر جوہن ایجرٹن ٹرافی سے نوازتی ہے۔ کشمیری نژاد برطانوی پولیس افسر ندیم کو ایک انسان کو دریا میں ڈوبتے بچانے پر جوہن ایجرٹن ٹرافی دی گئی، اس نے یخ ٹھنڈے پانی میں غوطے لگایا تھا۔