متحدہ عرب امارات : منشیات فروخت کرنے پر ایشیائی گروہ گرفتار،20کلو ہیروئن برآمد
ابوظہبی (اے این این)متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی نے پولیس نے منشیات فروخت کرنے والے ایشیائی گروہ کو گرفتار کر لیا۔ گروہ میں 20 ایشائی باشندے شامل تھے جن کے قبضے سے 20کلو ہیروئین برآمد ہوئی ہے ۔
مقامی اخبار الامارات الیوم کے مطابق گروہ کا تعلق ایشیائی ملک سے ہے۔ ابوظہبی پولیس نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا اس گروہ کا سربراہ بیرون ممالک سے ان کے ساتھ فون پر بات چیت کرتا تھا اور منشیات سمگل کرواتا تھا۔