اسامہ بن لادن کا سابق محافظ 1997ء سے جرمنی میں مقیم ہے : مقامی حکومت
بر لن (آن لائن) تیونس سے تعلق رکھنے والا ایک شخص جو کہ مبینہ طور پر القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کا محافظ تھا، 1997 سے جرمنی میں مقیم ہے اور اسے ویلفیئر کی مد میں ماہانہ 1168 یورو دئیے جاتے ہیں۔یہ اطلاع علاقائی حکومت نے رپورٹ شائع کی ہے ۔جب انتہائی دائیں بازو کی جماعت نے سمیع اے نامی ایک شخص بارے معلومات کی درخواست کی۔ جرمن میڈیا نے سکیورٹی کے پیشِ نظر اس شخص کا مکمل نام ظاہر نہیں کیا۔اس شخص نے جہادیوں سے تعلق کی تردید کی ہے۔ اس شخص کو ملک بدر کر کے تیونس بھیجنے کو رد کر دیا گیا کیونکہ خدشات ہیں کہ وہاں اس پر تشدد کیا جا سکتا ہے۔ 2005 میں انسدادِ دہشتگردی کے ایک مقدمے میں ایک گواہ کے بیان کے مطابق سمیع اے نے 2000 میں کئی ماہ تک اسامہ بن لادن کے محافظ کے طور پر افغانستان میں کام کیا جبکہ انہوں نے اس الزام کی تردید کی تاہم جج نے گواہ کی شہادت پر یقین کیا تھا۔2006 میں سمیع اے کے القاعدہ کے ساتھ روابط کی تفتیش کی تاہم ان پر کوئی فردِ جرم عائد نہیں کی گئی۔سمیع اے اپنی جرمن اہلیہ اور چار بچوں کے ساتھ مغربی جرمنی کے شہر بوچم میں مقیم ہیں۔ انہوں نے 1999 میں جرمنی میں رہائش کا عبوری اجازت نامہ حاصل کیا۔انہیں ہر روز مقامی تھانے میں حاضری لگانی پڑتی ہے۔