جنرل ہسپتال میں نئے تعینات ہونے والے ڈاکٹرز کی ڈینگی کے حوالے سے کلینیکل مینجمنٹ ٹریننگ مکمل
لاہور(پ ر) پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں جاری ہیلتھ ایجوکیشن پروگرام کے تحت لاہور جنرل ہسپتال میں نئے تعینات ہونے والے ڈاکٹرز کی ڈینگی بخار کے حوالے سے کلینیکل مینجمنٹ ٹریننگ مکمل ہو گئی ۔ یہ بات پرنسپل پی جی ایم آئی و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر غیاث النبی طیب نے ڈینگی سے نمٹنے کے انتظامات کے بارے میں منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ پروفیسر غیاث النبی طیب نے اجلاس میں کہا کہ پچھلے سالوں کی طرح اس برس بھی ڈینگی بخار کے خطرے سے بچنے کیلئے تمام تر احتیاطی تدابیر اور بچائو کے جامع انتظامات کیے جا رہے ہیں۔