شیخوپورہ : شہباز شریف چلڈرن ہسپتال میں سہولیات کا فقدان
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) شیخوپورہ میں شہباز شریف مدر اینڈ چلڈرن ہسپتال میں سہولیات کے فقدان کے باعث مریض بچے اور ان کے لواحقین شدید پریشانی کا شکار ہیں حکومت نے ہسپتال کے در دیوار کو کروڑوں روپے لگا کر رنگین کردیا مگر ڈاکٹر پیرا میڈیکل سٹاف اور ہسپتال میں بیڈذ کی کمی کو پورا نہیں کیا گیا کروڑوں روپے ہسپتال کی کاسمیٹکس سرجری پر لگا دیے مگر ڈاکٹر بھرتی نہیں کیے چار ڈاکٹرز اور تین ہزار کے قریب مریض ہیں ہسپتال مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنے لگا ہے شہریوں نے نوائے وقت کے زیر اہتام سروے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف مدر اینڈ چلڈرن ہسپتال میں ایک ایک بیڈ پر چار چار مریض بچے پڑے ہوئے ہیں اور ان بچوں کے لواحقین زمین پر بیٹھ کر اپنے بچے کے تندرست ہونے کے لیے دعائیں مانگتے ہیں ایک بیڈ پر زیادہ بچے ہونے کے باعث بچوں کے جراثیم اور بیماریاں بھی ایک دوسرے کو منتقل ہو رہی ہے حکومت نے صحت کے شعبہ کو مثالی بنانے کے دعوے تو بہت کیے ہیں ہسپتالوں میں ڈاکٹراور پیرا میڈیکل سٹاف اور بیڈز کی کمی کو پورا نہیں کیا گیا ۔