• news

الیکشن کمشن نے ملک بھر میں بلدیاتی اداروں کو تین ماہ کے لئے معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی تیاریاں مکمل کر لیں گئیں

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) ملک میں بلدیاتی اداروںکے ذریعے ترقیاتی کام کرانے پر الیکشن کمیشن کی جانب سے ان اداروں پر پابندی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطا بق الیکشن کمشن نے ملک بھر میں بلدیاتی اداروں کو تین ماہ کے لئے معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی تیاریاں مکمل کر لیں گئیں ہیں ، بلدیاتی اداروں کی معطلی کا نوٹیفیکیشن آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے میں جاری کرنے کا امکان ہے ، بلدیاتی ادارے انتخابی عمل کی تکمیل تک کام نہیں کر سکیں گے، تمام ترقیاتی منصوبے اور کام بھی روک لئے جائیں گے۔دریں اثنا الیکشن کمیشن میں کراچی کے 3 اضلاع ملیر، کراچی ایسٹ اور کورنگی کی قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں کی ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی سماعت ہو گی جبکہ ہفتہ کو سنٹرل، ویسٹ اور ساﺅتھ کراچی کے انتخابی حلقوں پر اعتراضات کی سماعت ہو گی۔ الیکشن کمشن کو ضلع ملیر سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر 23، کراچی ایسٹ 11 اور کورنگی سے 2، سنٹرل کراچی سے 3، ویسٹ کراچی16 اور ساﺅتھ کراچی سے 11 اعتراضات موصول ہوئے ہیں۔
بلدیاتی ادارے

ای پیپر-دی نیشن