پنجاب بھر میں ڈرگ ایکٹ 2017 کے خلاف کیمسٹوں نے لاہور سمیت پورے صوبے میں فارما انڈسٹری فارمیسیوں اور میڈیکل سٹوروں کو تالے لگا دیئے
لاہور(نیوز رپورٹر+ نامہ نگاران) پنجاب بھر میں ڈرگ ایکٹ 2017 کے خلاف کیمسٹوں نے لاہور سمیت پورے صوبے میں فارما انڈسٹری فارمیسیوں اور میڈیکل سٹوروں کو تالے لگا دیئے جس سے مریض ادویات کی تلاش میں مارے مارے پھرتے رہے۔ پنجاب کیمسٹ کونسل اور آل پاکستان کیمسٹ ایسوسی ایشن نے پنجاب بھر میں ڈرگ ایکٹ 2017 کے خلاف شٹر ڈان ہڑتال کی مگر بعض شہروں میں میڈیکل سٹور مالکان ڈرگ ایکٹ 2017 کیخلاف ہڑتال کی کال پر میڈیکل سٹورز والے دو دھڑوں میں تقسیم ہو گئے، ایک دھڑے نے ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان توکر دیا مگر یہ دھڑا جس کے سربراہ اسحاق میو تھے وہ اپنے اعلان پر عمل درآمد نہ کرا سکے۔ ایسوسی ایشن نے لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔ اس موقع پر فارما ایکشن کمیٹی کے کنوئیر حامد رضا پنجاب کیمسٹ کونسل صدر چوہدری نثاراور جنرل سیکرٹری سلیم شیخ نے کہاکہ پنجاب ڈرگٹ ایکٹ فارما انڈسٹری قاتل ہے اس کو فل الفور واپس لیا جائے۔ پنجاب حکومت کے وزرا نے چالیس مرتبہ مذاکرات کیے اور لولی پوپ دیتے رہے اب ان کی باتوں میں نہیں آئے گے ہڑتال جاری رہے گی۔ ادویات کا بحران پیدا ہوا اور اس دوران ادویات نہ ملنے سے جن مریضو ں کی زندگیوں کو نقصان پہنچا اس کے ذمے دار پنجاب حکومت ہو گی۔ دریں اثناپنجاب کے دیگر شہروں شیخوپورہ، قصور، بھکر، ناروال، ملتان، بہاولپور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، خوشاب، راجہ پور، اوکاڑہ، ساہیوال سمیت دیگر شہروں میں بھی شٹرڈاﺅن رہا۔ اس دوران صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیرنے کہاکہ کیمسٹ ادویات کا بحران پیدا کرکے مریضوں کی زندگیوں سے نہ کھیلے مذاکرات کی میز پرآئے۔ جھنگ سے نامہ نگار کے مطابق پنجاب ڈرگ ایکٹ کے خلاف کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کی کال پر جھنگ میں تمام میڈیکل سٹور بند رہے‘ مریضوں کو ادویات لینے میں دشواری کا سامنارہا۔ بھکر سے نامہ نگار کے مطابق پنجاب بھر کیطرح ضلع بھکر کے تمام میڈیکل سٹور، فارمیسیز، ڈسٹری بیوٹرز، ڈسپنسر ایسوسی ایشن، الائیڈ ہیلتھ سائسنز آرگنائزیشن، فارماسسٹ ایسوسی ایشن اور دیگر سٹیک ہولڈرز غیر معینہ مدت کیلئے مطالبات پورے ہونے تک مکمل شٹر ڈاﺅن ہڑتال کرینگے۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نامہ نگار اور نمائندہ خصوصی کا کہنا ہے کہ ڈرگ ایکٹ 2017اور پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے غیر قانونی نارواسلوک کے خلاف ضلع بھر میں میڈیکل سٹورز مالکان نے مکمل شٹر ڈاﺅن ہڑتال کی ، مریضوں اور انکے لواحقین کو ادویات کے حصول میں سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کا اجلاس ضلعی صدر میاں عمران منظور کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ ساہےوال سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق کےمسٹ اےنڈ ڈرگسٹ اےسو سی اےشن کی اپےل پر ساہےوال مےں تمام مےڈےکل سٹور ،مارکےٹےں اور بازار بند رہے جس کی وجہ سے ڈسٹر کٹ ہےڈ کوارٹر ہسپتال ،گورنمنٹ قےوم ہسپتال،سول ہسپتال ،کمےر ہسپتال،قادر آباد،گےمبر کے ہسپتالوں کے باہر بھی مےڈےکل سٹوروں کے مالکان نے شٹر ڈاﺅن ہڑ تال کی ۔مقررےن اکرام الحق، بشارت شےخ اور مولانا قاسم نے کہا کہ حکومت فوری طور پر 2017 کا تر مےمی اےکٹ و اپس لے ورنہ ہڑتال جاری رہے گی۔ پاکپتن سے نامہ نگار اور نمائندہ نوائے وقت کے مطابق پنجاب حکومت کے کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایکٹ میں ترمیمی قوانین کے خلاف پاکپتن بھر میں عہدیداروں کی احتجاجاً شٹر ڈا¶ن ہڑتال، مریض ادویات کے حصول کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور۔ عبدالرحیم گوپی نے کہاہے کہ کالے قوانین کے خاتمہ کے بغیر مسائل کا حل ناممکن ہے۔ اوکاڑہ سے نامہ نگار کے مطابق ضلع بھر میں کیمسٹ ایسوسی ایشن کی شٹر ڈاﺅن ہڑتال پنجاب ڈرگ ایکٹ میں ترمیم تک احتجاج جاری رہے گا ۔ ننکانہ صاحب سے نامہ نگار کے مطابق پنجاب کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کی کال پر ضلع بھر کے میڈیکل سٹورز کی شٹر ڈاﺅن ہڑتال۔ ضلعی صدر کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن ضلع ننکانہ صاحب راناشعیب احمد نے کہا ہے کہ ڈرگ قوانین میں ترامیم کر کے ہمارا معاشی قتل کیا جارہا ہے۔ سیالکوٹ سے نامہ نگار کے مطابق پنجاب کے دیگر علاقوں کی طرح کیمسٹ اور ڈرگ ایسوسی ایشن سیالکوٹ نے پنجاب ڈرگ ایکٹ 2017کے خلاف شٹر ڈاو¿ں ہڑتال کی۔ کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسوسی ایشن کے صدر ملک طارق کا کہنا ہے کہ بارہ سو سے زائد میڈیکل سٹوروں، کیمسٹ اور ڈرگ سٹوروں نے ضلع بھر میں شٹر ڈاو¿ن کرکے دکانیں بند رکھیں۔ نارووال سے نامہ نگار کے مطابق پنجاب کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کی کال میڈیکل ایسوسی ایشن نے ہڑتال کرکے مکمل شٹر ڈاﺅن ہرتال کی، صدر کمیسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسویشن ڈاکٹر صفدر مرزا، مرزا نعیم اور ڈاکٹر طارق اُپل نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کے ایکٹ 2017 ترمیمی بل سے میڈیکل سٹوروں اور فارما کمپنیز کا معاشی قتل کرنے کے برابر ہے۔ شیخوپورہ سے نمائندہ خصوصی اور نمائندہ نوائے وقت کے مطابق شیخوپورہ میں بھی کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کی کال پر شہر بھر کے میڈیکل سٹور مالکان نے تالہ بند ہڑتال کی جس کی وجہ سے مریضوں کو ادویات کی فراہمی معطل ہوکررہ گئی جبکہ میڈیکل سٹور مالکان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ڈرگ ترمیمی قوانین 2017ءکو واپس لیکر ڈرگ ایکٹ 1976ءبحال کریں ان کالے قوانین کو وہ کسی صورت بھی تسلیم نہیں کرینگے یہ ترامیم میڈیکل سٹور مالکان کو بیروزگار کرنے کے مترادف ہے۔ قصور سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق پنجاب کے دےگر شہرو ں کی طرح قصور سمےت ضلع بھر مےں ڈرگ اےکٹ کے خلاف مےڈےکل اسٹوروں کی تالہ بند ہڑتال، مرےضوں کو ادوےات کے حصول مےں مشکلات کا سامنا۔ تمام فارمیسز اور مےڈےکل اسٹوروں نے مکمل تالہ بندی کر کے دوکانوں کے باہر پنجاب ڈرگ اےکٹ کے خلاف بےنرز آوےزاں کئے اور اس اےکٹ کے خلاف احتجاج بھی کےا اور مقررےن نے کہا کہ اےسے کالے قوانےن کو نہےں مانتے جس کے تحت ہزاروں اور لاکھوں افراد بے روزگار ہو جائےں۔ گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق آل پاکستان مےڈےکل اےسوسی اےشن کی کا ل پر مےڈےکل سٹورز مالکان کی شٹر ڈاﺅن ہڑتال کے باعث مرےضوں اور انکے لواحقےن کو پرےشانی کا سامنا کرنا پڑا، تفصےلات کے مطابق آل پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی کال پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح گوجرانوالہ اور دےگر علاقوں میں ڈرگ ایکٹ کےخلاف میڈیکل سٹورز نے شٹر ڈاﺅن ہڑتال کی جس کے باعث ادوےات خرےدنے کےلئے آنےوالے مریضوں اور انکے ورثاءکو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ ا۔حافظ آباد سے نامہ نگارکے مطابق حافظ آباد شہر کے تمام میڈیکل سٹورز، ڈسڑی بیوٹرز، ہول سیلر اور چین سسٹم فارمیسی غیر معینہ مدت کے لئے بند کر دئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق حافظ آباد اور پنڈی بھٹےاں مےں مےڈےکل سٹوروں کے مالکان نے ترمےمی ڈرگٹ اےکٹ2017کے خلاف شٹر ڈاﺅن ہڑتال کی۔ جس کی وجہ سے دن بھر مرےضوںکی ادوےات کی خرےداری مےں شدےد پرےشانی کا سامنا رہا۔ کیمسٹ ایسوسی ایشن کے صدر اظہر قیوم کا کہنا ہے کہ یہ ہڑتال ملک کی تاریخی ہڑتال ہو گی۔ جنرل سےکرےٹر ی خالد اختر نے کہا کہ جب تک ڈرگٹ اےکٹ واپس نہےںلےا جاتا وہ ہڑتال جاری رکھےں گے۔
ہڑتال