• news

”چائلڈ پورنو گرافی پر پہلی بار سزا، ملزم کو 7 سال قید، 12 لاکھ جرمانہ

لاہور (خبرنگار) ناروے حکومت کی نشاندہی پر سرگودھا سے گرفتار کیے جانے والے ملزم سعادت امین کو سائبر کرائم کے لیے بنائی گئی عدالت نے 7 سال قید اور 12 لاکھ روپے جرمانے کی ادائیگی کی سزا سنا دی۔ سزا سائبر کرائم جرائم کی خصوصی عدالت کے جج عامر رضا بیٹو نے سنائی۔ سعادت امین کو بچوں کی ”پورنو گرافی تصاویر“ سکینڈل میں ملوث پائے جانے پر سنائی گئی۔ یہ پاکستان کی آئینی نوعیت کی پہلی سزا ہے۔ ملزم کو سزا دلوانے میں ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف اقبال اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر (لیگل) منعم بشیر چودھری نے خصوصی کردار ادا کیا۔ سعادت امین کو 11 اپریل 2017ءمیں نارویجن سفارتخانے کی اطلاع پر گرفتار کیا گیا تھا۔ اس پر الزام تھا کہ دنیا بھر میں سخت ترین جرم قرار دی جانے والی (چائلڈ پورنو گرافی) میں ملوث ہے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم لاہور نے اسے گرفتار کرنے کے بعد اس کے کمپیوٹر نیٹ ورک سے 6 لاکھ 50 ہزار بچوں کی برہنہ تصاویر اور ویڈیو برآمد کیں۔ گھناﺅنے کاروبار میں ملوث سویڈن کے جان لنڈ شورم، اٹلی کا جیوانی بہوٹی، امریکہ کے میکس نیٹر، برطانیہ کا اینڈریو موڈی اور برطانیہ ہی کا مختار شامل ہے۔

ای پیپر-دی نیشن