• news

مسلم لیگ نون مقبولیت میں تمام جماعتوں سے آگے ہے : امریکی اخبار کا سروے

نیویارک (این این آئی) امریکی اخبار وال سٹریٹ جنرل کے گیلپ سروے رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ پاکستان میں مسلم لیگ (ن)مقبولیت میں تمام سیاسی جماعتوں سے آگے ہے۔ امریکی اخبار نے مارچ 2018 ءکے گیلپ سروے کی رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ پاکستان میں مقبولیت کے لحاظ سے مسلم لیگ (ن)تمام سیاسی جماعتوں سے اب بھی بہت آگے اور زیادہ مقبول ہے اور اس کی برتری واضح ہے۔ عوام میں مسلم لیگ (ن)کی مقبولیت 36فیصد ہے جبکہ اس کی سخت سیاسی حریف جماعت پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت 24فیصد اور ملک کی تیسری بڑی جماعت پیپلزپارٹی کی مقبولیت صرف 17 فیصد رہ گئی ہے۔
مقبولیت

ای پیپر-دی نیشن