• news

نیب : فواد حسن کو آج پیش ہونے کا حکم‘ بدعنوانی کا الزام لاہور پارکنگ کمپنی کے پانچ ملازم گرفتار

لاہور، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر+ اے این این) نیب لاہور نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کو آج جمعہ کو طلب کر لیا۔ وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔ نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق فواد حسن فواد کو کل لاہور نیب آفس طلب کیا گیا فواد حسن کو آشیانہ سکیم میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کے سلسلے میں طلب کیا گیا ہے واضح رہے کہ وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن پہلے بھی نیب کو بطور گواہ اپنا بیان ریکارڈ کرا چکے ہیں۔ نیب لاہور نے وزیراعظم پنجاب شہباز شریف کے داماد علی عمران کو آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس میں طلب کیا تھا جس پر نیب کے دفتر میں پیش ہوئے تھے جس میں ان نے نیب حکام نے سوالات کئے نیب نے شہبازشریف کے داماد کو ایک بار پھر 3 مئی کو طلب کر لیا۔ نیب لاہور کی جانب سے لاہور پارکنگ کمپنی مبینہ طور پر مالی بدعنوانی اور پیپرا رولز کی خلاف ورزی کے الزام میں 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان میں چیف ایگزیکٹو آفیسر تاثیر احمد، چیف فنانشل آفیسر عثمان قیوم، جنرل منیجر فیضان ولی منیجر اکاﺅنٹس سعد رفیق اور نیشنل ٹیکنالوجی گروپ سی ای او فیصل را¶ شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے آپس کی ملی بھگت سے پیپرا رولز کو پامال کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر پارکنگ کنٹریکٹ گرین پارک اور این ٹی جی گروپس کو نوازا۔ قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر عمل درآمد پر پختہ یقین رکھتا ہے تمام انکوائریاں اور انویسٹی گیشنز میرٹ، شفافیت اور قانون کے مطابق ہو رہی ہیں کرپشن سے متعلق شکایات کو نیب قوانین کے مطابق نمٹایا جا رہا ہے نیب ہیڈ کوارٹر میں کھلی کچہری میں عوامی شکایات کی سماعت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نیب نے کہا کہ لوگوں کی انفرادی شکایات سنیں اور انہیں قانون کے مطابق نمٹانے کیلئے موقع پر احکامات بھی جاری کئے چیئرمین نیب نے کہا کہ آج ملک تقریباً 84 ارب ڈالر کا مقروض ہے مگر اس قرض کے پیسے کا مصرف کہیں نظر نہیں آتا۔
نیب

ای پیپر-دی نیشن