• news

قومی کرکٹرز کی کینٹر بری میں بھرپور پریکٹس

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) آئر لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچز کی تیاریوںکیلئے کینٹربری میں موجود قومی کرکٹرز نے کنڈیشننگ کیمپ میں بھرپور پریکٹس کی اور باﺅلنگ ‘ بیٹنگ ‘فیلڈنگ کے ساتھ ساتھ فٹنس پر بھی زور دیا۔ محمد عامر بھی شریک ہوئے ۔اورباولنگ کے جوہر دکھائے، ویزے میں تاخیر کی وجہ سے ایک روز قبل ہی کینٹر بری پہنچنے والے پیسر کا یہ پہلا پریکٹس سیشن تھا۔ کھلاڑیوں نے وارم اپ ایکسرسائز کے بعد ہلکی پھلکی رننگ کی، شارٹ سپرنٹ سیشن بھی ہوئے، ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے پلیئرز کو لیکچر میں کنڈیشنز کے حوالے سے بتایا۔

ای پیپر-دی نیشن