• news

بارسلونا اوپن:اعصام الحق سیمی فائنل میں پہنچ گئے

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) اعصام الحق قریشی بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے، اعصام اور جین جولین راجر نے کوارٹر فائنل میں مارسیلو میلو اور لیوکاز کیوبٹ کو شکست دی۔
جمعرات کو کھیلے گئے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں اعصام الحق اور ان کے ڈچ جوڑی دار جین جولین راجر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برازیل کے مارسیلو میلو اور ان کے پولینڈ کے جوڑی دار لیوکاز کیوبٹ کو ایک سخت مقابلے کے بعد 7-5، 3-6 اور 10-5 سے زیر کر کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

ای پیپر-دی نیشن