سپریم کورٹ نے کنٹونمنٹ ایریاز سے سکولوں کی منتقلی کے فیصلے پر عملدرآمد روک دیا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ کے کنٹونمنٹ ایریاز سے سکولوں کی منتقلی کے فیصلے پر عملدرآمد روک دیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی سپریم کورٹ کے انسانی حقوق سیل نے اس معاملے پر عدالت کو نوٹس پیش کیا تھا سپریم کورٹ کے دو رکنی بنچ نے اکتوبر 2017ء میں کنٹونمنٹ ایریاز سے سکولوں کو منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔