• news

چرچ میں اونگھتے ہوئے شہزادہ ولیم سب کی توجہ کا مرکز بن گئے

لندن (اے این این)برطانوی شہزادہ ولیم کے ہاں حال ہی میں تیسرے بچے کی پیدائش ہوئی، لیکن ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ننھے شہزادے نے انہیں رات بھر اتنا تھکایا کہ اگلے روز چرچ میں تقریب کے دوران وہ اونگھنے لگے۔شہزادہ ولیم نے اپنے بھائی شہزادے ہیری اور ان کی منگیتر میگھن مارکل کے ساتھ چرچ میں ایک تقریب میں شرکت کی جہاں وہ اونگھتے ہوئے پائے گئے۔ اس دوران ایک موقع ایسا بھی آیا کہ شہزادہ ولیم نے چند لمحے کے لیے آنکھیں بند کرلیں اور سوگئے لیکن یہ منظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا۔

ای پیپر-دی نیشن