• news

بیرونی مداخلت بین الاقوامی تنازعات کا باعث بنتی ہے‘ اقوام متحدہ حل کیلئے کردار ادا کرے: ملیحہ لودھی

نیویارک(آن لائن‘ آئی این پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ غربت، نسلی، مذہبی و قبائلی کشیدگی اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے عوامل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی میں مباحثہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا عالمی امن و استحکام کیلئے دیرینہ تنازعات کی وجوہات کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ پائیدار امن کا راستہ مسائل کی جڑکو سمجھنے سے شروع ہوتا ہے۔ عالمی برادری پائیدارامن کی اہمیت کو سمجھنے کے باوجود مسائل کے حل میں پیشرفت نہیں کر رہی۔پائیدارامن میں غیر ملکی قبضے، بیرونی مداخلت، سیاسی و معاشی ناانصافی حائل ہیں، غربت، نسلی، مذہبی و قبائلی کشیدگی اورماحولیاتی تبدیلی جیسے عوامل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ستمبر 2017 کے بعد یہ رکن ممالک کا سب سے بڑااجتماع تھا۔انہوںؒنے اقوام متحدہ پرزورد یتے ہوئے کہاوہ عالمی تنازعات کے حل کیلئے فعال کردارادا کرے۔ بیرونی تسلط اورمداخلت بین الاقوامی تنازعات کاباعث بنتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بیرونی تسلط اورمداخلت بین الاقوامی تنازعات کاباعث بنتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن