• news

شیخوپورہ: لیگی ایم پی اے کے قریبی عزیز کا خاتون کے گھر دھاوا‘ تشدد ‘دھمکیاں

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)شیخوپورہ تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ رحمان گارڈن میںمسلم لیگ(ن) کے ایم پی اے کے قریبی عزیز نے اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ ایک خاتون کے گھر پر دھاوا بول دیا خاتون اور اس کی بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد دھمکی دی کہ اگر تم نے عدالت میں ہمارے حق میں بیان نہ دیئے تو جان سے مار دینگے تھانہ فیکٹری ایر یا پولیس نے تشدد کی شکارخاتون فرزانہ نوید کی درخواست پر گلفام امین منڈا اور اس کے نامعلوم مسلح گارڈزکے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے مگر سیاسی دبائو کی وجہ سے پولیس ملزموں کو گرفتار نہیں کرسکی جس پر خاتون نے ملزموں کی عدم گرفتاری کی خلاف وزیر اعلیٰ ہائوس کے باہر خود سوزی کی دھمکی دے دی ہے دوسری طرف با اثر ملزمان نے خاتون پر صلح کے لئے دبائو ڈالنا شروع کردیا ہے اور دھمکی دی ہے کہ اگر صلح نہ کی تو اس کو علاقہ بدر کردیا جائے گا۔ پو لیس نے مقدمہ درج کرنے کے با وجود ملزمان کے خلاف تا حال کو ئی کاروائی نہیں کی جس پر اہل علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہو ئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملزموں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے متاثرہ خاندان کو تحفظ اور انصاف کی فراہمی کی اپیل کی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن