سپیکر نے جمشید دستی کو وزیر اعظم کی تقریر میں مداخلت پر جھاڑ پلا دی
اسلام آباد(صباح نیوز)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے آزاد رکن جمشید دستی کووزیراعظم کی تقریر میں مداخلت پرجھاڑ پلا دی ۔ وزیراعظم غیر منتخب وزیرخزانہ کے معاملے پر اپوزیشن رہنماﺅں کے نقطہ اعتراض کا جواب دے رہے تھے، اس دوران جمشید دستی نشست سے کھڑے ہوگئے اور بجٹ نامنظور کے نعرے لگانے شروع کردیئے ۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے انہیں جھاڑ پلاتے ہوئے کہا ”جمشیددستی“اب تو ٹھیک ہوجاﺅاسمبلی کی مدت ختم ہونے والی ہے ۔ اس پرجمشید دستی خاموشی سے نشست پر بیٹھ گئے ۔سپیکر قومی اسمبلی نے شاہ محمود قریشی کی طرف سے وزیر مملکت خزانہ رانا افضل کو پارلیمانی شہید قرار دینے پر بھی اعتراض کیا اور کہا کہ ایسا نہ کہیں ۔
جھاڑ پلادی