• news

کراچی: 25 ارب کا پیکیج‘ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کیلئے ڈیڑھ ارب مختص

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) وفاقی بجٹ میں کراچی کیلئے 25ارب روپے کے خصوصی پیکیج کا اعلان کیا گیا ہے۔ کراچی کے صنعتی علاقوں میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کیلئے ایک ارب 50کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ پی ایس ڈی پی کے مطابق منصوبہ پر مجموعی لاگت کا تخمینہ 3 ارب89 کروڑ36 لاکھ 70 ہزار روپے لگایا گیا ہے جبکہ قبل ازیں منصوبہ کیلئے 10کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے جا چکے ہیں۔ اس منصوبہ کیلئے وفاقی حکومت 33 فیصد اخراجات فراہم کرے گی۔ سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت کراچی میں گریٹر سیوریج پلانٹ (ایس III) منصوبے کیلئے 86کروڑ 20لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ منصوبہ پر مجموعی لاگت کا تخمینہ 3ارب 99کروڑ 10لاکھ روپے لگایا گیا ہے جبکہ قبل ازیں مذکورہ منصوبہ کیلئے 3ارب 12کروڑ 90لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے جا چکے ہیں۔ یہ منصوبہ آئندہ مالی سال کے دوران مکمل کرلیا جائے گا۔ جس میں بیرونی امداد عنصر شامل نہیں ہے۔
کراچی پیکیج

ای پیپر-دی نیشن