• news

;مفتاح اسماعیل کو وفاقی وزیر بنا کر اپوزیشن کو احتجاج کا جواز فراہم کیا گیا

اسلام آباد (محمد نواز رضا/ وقائع نگار خصوصی) وفاقی حکومت نے مفتاح اسماعیل کو آئین کے آرٹیکل 91(9) کے تحت وفاقی وزیر بنا کر پوری پارلیمنٹ کو جہاں سرپرائز دیا وہاں اپوزیشن کو ان کے خلاف احتجاج کا جواز فراہم کر دیا۔ پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں آئین کے آرٹیکل 91(9) کا بہت کم سہارا لیا گیا‘ مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر بننے پر چودھری نثار علی خان سے ”شاباش“ لی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزرائے مملکت مریم اورنگزیب‘ ڈاکٹر طارق فضل چودھری اور انوشہ رحمن کو ان کی کارکردگی پر وفاقی وزیر بنانے کا انعام دیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپوزیشن کو پورے سال کا بجٹ قبول کرنے پر مجبور کر دیا۔ سپیکر نے اپوزیشن کی دو بڑی جماعتوں کے رہنما¶ں کو تقاریر کرکے ان کو دل کا غبار نکالنے کا موقع دے دیا۔ مسلم لیگ (ن) نے سیاسی طور پر اپوزیشن کو مات دی۔ اپوزیشن نے واک آ¶ٹ پر اکتفا کیا تاہم تحریک انصاف ہنگامہ آرائی کرنے پر تلی ہوئی تھی لیکن مسلم لیگ (ن) کے رہنما¶ں نے صورت حال کو مزید خراب نہیں ہونے دیا۔
احتجاج/ جواز

ای پیپر-دی نیشن