• news

;شہبازشریف کی ترقی اشتہاروں میں بلاول ایک منٹ کام کئے بغیر ملک سنبھالنا چاہتا ہے : عمران

پشاور (آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی ترقی اشتہاروں میں ہوتی ہے، اشتہارات میں شہبازشریف کی شکل نہیں آ سکتی، ترقی کےلئے انسانوں پر سرمایہ کاری کرنی پڑتی ہے، بغیر تعلیم کے کوئی معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتا، قوم میرٹ کی بنیاد پر ہی اوپر جاتی ہے۔ پشاور میں ڈیجیٹل یوتھ سمٹ سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ میرٹ سے قومیں ترقی کرتی ہیں، آسٹریلیا کی آبادی 25ملین ہے جبکہ پاکستان کی آبادی 200ملین ہے، آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم تاریخ کی کامیابی ترین کرکٹ ٹیم ہے، آسٹریلین اولمپک ٹیم سب سے زیادہ گولڈ میڈل جیتتی ہے، آسٹریلیا کا میرٹ سسٹم لوگوں کو اوپر لانا ہے۔ اصولوں سے پیچھے ہٹنے والوں کو ذلت، رسوائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ دنیا کا کوئی معاشرہ اس وقت تک آگے نہیں بڑھ سکتا جب تک اس نے اپنے لوگوں کو تعلیم نہیں دی، ملائشیا، سنگاپور، تھائی لیڈر، ہمارے سامنے آگے نکل گئے، کیونکہ انہوں نے اپنے لوگوں کو تعلیم دی، ہم برصغیر میں ہیومن ڈویلپمنٹ میں سب سے آگے تھے، آج تمام ممالک ہم سے آگے نکل گئے، نوجوان اس ملک کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں، ہم جتنا نوجوانوں پر خرچ کریں گے، اتنا ہی فائدہ ہو گا، اتنا ہی ملک ترقی کرے گا، جو معاشرہ اپنے انسانوں کو ڈویلپ نہیں کرتا، تو اس کا مستقبل ختم ہو جاتا ہے۔ قانون کی حکمرانی سے لوگ آزاد ہو جاتے ہیں، کبھی غلام معاشرے نے بڑا کام نہیں کیا، آزاد ذہن ہی بڑا کام کرتا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے زندگی میں ایک منٹ کام نہیں کیا وہ کہتا ہے ملک سنبھالوں گا۔ جب سے عدالت نے کہا اشتہاروں میں شہبازشریف کی شکل نہیں آسکتی، وزیراعلیٰ کی ترقی ہی رک گئی ہے۔ یہاں ایسے احمق لیڈر آگے آئے جو سمجھتے تھے کہ سڑکیں اور پل بنانے سے معاشرہ بن جاتا ہے۔ انہوں نے آصف زرداری کا نام لے کر کہا کہ سابق صدر کہتے ہیں میری بیوی نے وراثت میں مجھے پارٹی دی ہے، وہ بینظیر بھٹو کی وصیت پر لیڈر بنے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے نوازشریف کے حوالے سے کہا کہ سابق ڈکٹیٹر جنرل ضیاءالحق نوازشریف کو اٹھا کر اوپر لائے، سابق وزیراعظم اب لیڈر نہیں بن سکتے۔ جب پہلے ٹیسٹ میں فیل ہوگیا تو ٹیم سے باہر ہوگیا، جو برے وقت کا سامنا کرلے گا وہی کامیاب ہوگا۔ اگرمار کھانا برداشت نہیں کرسکتے تو کامیاب نہیں ہوسکتے۔ جو انسان محنت کرکے اوپر آتا ہے وہ ترقی کرتا ہے۔ معاشرے میں جتنا میرٹ ہوگا وہ اتناہی اوپر آئے گا۔
عمران

ای پیپر-دی نیشن