”آسیہ اندرابی کی پکار“
مکرمی! مقبوضہ وادی میں مودی سرکار کی بڑھتی ہوئی مظالم کی داستان پر ”مقبوضہ وادی“ کی حریت رہنما محترمہ ”آسیہ اندرابی“ نے پاکستان حکومت اور عوام سے اپیل کی ہے۔ کہ وہ بھارتی مظالم کےخلاف ہم آواز ہو کر اُٹھ کھڑے ہوں۔ اور کشمیریوں کی آواز میں آواز ملا کر اُنکی دینی اخلاقی مدد کریں۔ انہوں نے اپنی درمندانہ اپیل میں کہا کہ بھارت اس وقت کشمیر میں تاریخ کی بدترین ظلم و بربریت کی تاریخ رقم کر رہا ہے۔ اس وقت دو دن کے اندر اُس نے دو درجن سے زائد کشمیریوں کو شہید اور سینکڑوں کو زخمی کر دیا ہے۔ اور نہ جانے کتنے نوجوان بچے بوڑھے اس وقت پابند سلاسل ہیں۔ محترمہ ”آسیہ اندرابی آپ کے یہ درد بھرے الفاظ ہمارے حکمرانوں اور سیاستدانوں کے کانوں میں بلاشبہ گونج گئے ہیں۔ اور آپ کے بیان پر ہمارے حکمرانوں اور سیاستدانوں نے رسمی بیانات بھی داغ دئیے ہیں۔ لیکن عملاً کوئی حکومت اور سیاسی پارٹی اس مقصد کیلئے کوئی ٹھوس اور مو¿ثر پروگرام پیش کرنے میں ناکام رہی ہے۔ یہ صورتحال آخر کب تک چلے گی؟(راو¿ محمد محفوظ آسی ٹاو¿ن شپ لاہور)