• news
  • image

آثارِ قدیمہ کی عمارات، اور مساجد، کی جگہ کمرشل مارکیٹوں کی تعمیر

مکرمی! چند روز قبل تاریخی مسجد، مائی لاڈو، کے قریب سے گزرنے کا اتفاق ہوا، اس مذکورہ تاریخی مسجد، کی جنوبی دیوار، جوکہ میو ہسپتال روڈ کی جانب واقع ہے، میں ایک ”طاق کا دروازہ“ بنایا گیا تھا۔ اور جس میں سے چند مزدور ملبہ اُٹھائے باہر سڑک کی جانب پھینک رہے تھے، جو کہ قدیمی اینٹوں، سے بھرپور تھا۔ اس مسجد کی ایک تاریخ ہے، جس میں انگریز دورِ غلامی، اس مذکورہ مسجد، کو ”گھوڑوں کے اسطبل“ مں تبدیل کیا گیا تھا۔ آج اس تاریخی مسجد، میں توڑپھوڑ کی آڑ میں ایک ”کمرشل مارکیٹ“ کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ اور جس میں متروکہ وقف املاک بورڈ کے بعض ارکان، بھی شامل ہیں۔ حکومت اور متروکہ وقف املاک بورڈ، کے اعلیٰ حکام کو اس تاریخی مسجد کی ہئیت تبدیل کرنے کے ذمہ داران افراد، کےخلاف سخت قانون کارروائی عمل میں لا کر اس کی تاریخی حیثیت کو بحال کرنا چاہئے۔ (امتیاز علی خان ترین، 35/47نسبت روڈ، لاہور ، فون نمبر: 0331-4730197)

epaper

ای پیپر-دی نیشن