لندن: کینسر میں مبتلا بچی کا آپریشن گھٹنے کی جگہ ٹخنہ لگاکر مصنوعی ٹانگ کے ذریعے چلنے کے قابل بنادیا
لندن (این این آئی) برطانیہ میں کینسر کا شکار بچی کی ٹانگ کاٹ کر آپریشن کے ذریعے غیر معمولی انداز سے جوڑ دی گئی۔ بچی کا ٹخنہ اب گھٹنے کی جگہ لے گا اور پھر مصنوعی ٹانگ جوڑ کر اسے چلنے کے قابل بنا دیا جائے گا۔گذشتہ برس اگست میں 7 سالہ ایمیلیا ایلڈرڈ کی بائیں ران میں ہڈیوں کے کینسر ’اوسٹیو سارکوما‘ کی تشخیص ہوئی تھی۔ برمنگھم ہسپتال کے ڈاکٹروں نے کینسر میں مبتلا بچی ایمیلیا کا روٹیشن پلاسٹی آپریشن کیا ہے ۔