صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت 25کھرب‘ 90ارب روپے سے زائد ملیں گے
لاہور (کامرس رپورٹر) آئندہ مالی سال 2018-19ء کے بجٹ میں عبوری طور پر جاری 7ویں این ایف سی ایوارڈ کے تحت قابل تقسیم محاصل کی مد میں صوبوں کا مجموعی حصہ 25کھرب 90ارب 6کروڑ 60لاکھ روپے مختص کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جس کے تحت پنجاب کا حصہ 12کھرب 81ارب 98 کروڑ روپے‘ سندھ کا حصہ 6کھرب 48ارب 81کروڑ 30لاکھ روپے‘ خیبر پی کے کا حصہ 4کھرب 26ارب 9کروڑ 50لاکھ روپے اور بلوچستان کا حصہ 2کھرب 33ارب 17کروڑ 70لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویزہے۔