• news

بجٹ متوازن، اپوزیشن کا رویہ غیر اخلاقی اور غیر پارلیمانی تھا : فضل الرحمان

اسلام آباد(آن لائن) جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے ایوان میں اختیار کیا گیا رویہ غیر اخلاقی اور غیر پارلیمانی تھا۔ حکومت نے متوازن بجٹ پیش کیا بات بجٹ کی نہیں رویوں کی ہے اور اپوزیشن کا رویہ رونے دھونے والا تھا۔ اللہ نے ان کے مقدر میں رونا دھونا لکھ دیا ہے یہ اسی طرح روتے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئندہ بھی حکومت ن لیگ بنائے گی۔ اپوزیشن کا رویہ قابل مذمت ہے اگر اسی قبیل کے لوگ دوبارہ منتخب ہو کر پارلیمنٹ میں آئیں گے تو پھر پاکستان کا اللہ ہی حافظ ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن