عمران خان نے بجٹ اجلاس میں شرکت نہ کی، پشاور چلے گئے
اسلام آباد (آئی این پی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بجٹ اجلاس شرکت نہیں کی۔ و ہ ایک روزہ دورے پر پشاور چلے گئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بجٹ اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ وہ ایک روزہ دورے پر پشاور چلے گئے جہاں انہوں نے یوتھ اسمبلی سے خطاب کیا اور پشاور میں صوبائی وزرا، ارکان اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں سے بھی ملاقات کی۔