حکومت نے مراعات دیکر دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا: فلمی حلقوں کی جانب سے بجٹ کا خیرمقدم
لاہور (کلچرل رپورٹر) بجٹ برائے مالی سال 2018-19 میں پاکستان فلم انڈسٹری کو مراعات دینے پر فلمی حلقوں نے خیرمقدم کیا ہے۔ پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سید نور نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کو مراعات دے کر حکومت نے ہمارا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا۔ پاکستان فلم ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین چودھری اعجاز کامران نے کہا بجٹ میں فلم انڈسٹری کو مراعات دینے سے اب فلم انڈسٹری کے حالات بہتر ہو جائیں گے۔ ہدایت کارہ سنگیتا نے کہا حکومت نے بجٹ میں فلم انڈسٹری کو مراعات دے کر ابلاغ کے ایک اہم ذریعے کو ختم ہونے سے بچا لیا ہے۔ اداکارہ میرا نے کہا حکومت نے فن کاروں کے دل جیت لئے ہیں۔ اداکارہ ریشم نے کہا یہ مراعات ناکافی ہیں مزید مراعات دی جائیں۔ فلمساز سہیل خان نے بجٹ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی کشتی ڈوب رہی تھی حکومت نے اسے بچا لیا۔