• news

پنجاب: مختلف شہروں میں شادی شدہ سمیت 4 خواتین اور 4 بچوں سے زیادتی

لاہور (نامہ نگاران) مختلف واقعات میں 4 خواتین اور 4 بچوں کو کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ شاہکوٹ شہر کی وارڈ نمبر 11 میں اوباش حسیب رضا نے 9 سالہ ابوبکر کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ تھانہ صدر شیخوپورہ کے علاقہ شیش محل سٹاپ کے قریب کار سوار تین افراد نے محنت کش مرتضیٰ کی بیوی کو زبردستی اغوا کرلیا اور منڈیالہ ورکاں کی ایک حویلی میں لے گئے جہاں ملزم یاسر نے خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کی جبکہ تھانہ فیکٹری ایریا کی حدود میں واقعہ واٹر لائن فیکٹری کے کوارٹر میں 13 سالہ محنت کش بچے عابد علی کو اسکے ساتھ کام کرنے والے ملزمان شعبان وغیرہ نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ساہیوال/ سرگودھا میں 4 سالہ عبداللہ کو اوباش عمران نے زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ساہیوال سرور بی بی گھر میں اکیلی تھی کہ ملزم نوشیر زبردستی گھر میں گھس گیا اور ہوس کا نشانہ بنا دیا۔ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ میانوالی ملزم سمیع اللہ نے 17سالہ سدرہ کو ساتھی خاتون نائلہ کی مدد سے اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا۔ سوہدرہ میں چار افراد کاشف، طیب، جعفر اور طاہر نے ایف اے کی طالبہ اقصیٰ کو اغوا کے بعد ڈیرہ پر لیجا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا اور بعدازاں جرم چھپانے کیلئے ریٹائرڈ حوالدار کے ملازم سے لڑکی کا نکاح کرادیا۔ پولیس نے چاروں ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ سیالکوٹ کے گائوں بسراء میں پانچ سالہ ابوبکر گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ بارہ سالہ شیراز اسے ورغلا کر لے گیا اور ہوس کا نشانہ بنا دیا۔

ای پیپر-دی نیشن