• news

جو زیادہ چالان کرے گا اسے چھٹی ملے گی:وارڈنز کو مراسلہ

لاہور (نامہ نگار) ٹریفک وارڈنز کو زیادہ سے زیادہ چالان کرنے کا ٹارگٹ سونپ دیا گیا اور ٹریفک وارڈنز کی ہفتہ وار یا اتفاقیہ رخصت زیادہ سے زیادہ چالان کرنے سے مشروط کردی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پوائنٹ ڈیوٹی والے وارڈن کو 15جبکہ پٹرولنگ کرنے والے وارڈن کو روزانہ 25چالان کرنے کا حکم دیا گیا۔ جو وارڈنز چالان کا ہدف پورا کریں گے انہیں ہفتہ وار رخصت دی جائے گی۔ اس سلسلہ میں حکام نے وارڈنز کو مراسلہ بھی جاری کیا ہے۔ جس کے مطابق چالان کا ہدف پورا نہ کرنے والے ٹریفک وارڈنز کو ہفتہ وار رخصت پر اجازت نہیں ملے گی۔ ڈیوٹی افسران، ٹریفک وارڈنز کو ہفتہ وار رخصت پر بھجوانے سے پہلے چالان کارکردگی رپورٹ بھجوائیں۔ اس طرح ہفتے میں 6دن زیادہ چالان کرکے بہتر پرفارمنس کرنے والے وارڈن کو چھٹی ملے گی۔

ای پیپر-دی نیشن