• news

وہاڑی: نامعلوم افراد کا مسیحی خاتون پر تشدد‘ جسم استری سے داغ دیا

وہاڑی (نامہ نگار) دو نامعلوم نقاب پوش ملزمان نے گھر میں گھس کر بیوہ مسیحی خاتون ثریابی بی اوراس کی چھوٹی بہن جمیلہ بی بی کو تشددکانشانہ بنایا اور استری سے بیوہ خاتون کا پورا جسم جلا دیا۔ ثریابی بی اوراس کی چھوٹی بہن جمیلہ بی بی گھر میں اکیلی تھیں۔ کہ ملزموں گھر میں داخل ہوکراندرسے دروازہ بندکرکے واردات کیاور فرارہوگئے۔ واقعہ کے بعد خوف وہراس پھیل گیا جبکہ مسیحی برادری نے ملز مان کی جلد سے جلد گرفتاری کی مطا لبہ کیا ہے۔ واقعہ سے اہل علاقہ کی آنکھیں اشکبا ر ہو گئی اوربرادری میں غم وغصہ کی شدید لہر ڈور گئی، مسیحی برادری کاکہناہے کہ پولیس ریسکیو15پرکال کی گئی لیکن ڈیڑھ گھنٹہ سے بعد پولیس پہنچی۔ مسیحی بیوہ خاتون کوشدیدزخمی حالت میں ڈی ایچ کیوہسپتال شفٹ کردیاگیا۔ورثانے یہ الزام بھی عائدکیاہے کہ ہسپتال کی ایمرجنسی میں ڈاکٹرز کی عدم توجہی کی وجہ سے بروقت علاج شروع نہیں کیاگیا جس کی وجہ سے خاتون شدیدتکلیف میں مبتلاہے مسیحی برادری نے ڈی پی اوسے واقعہ کانوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن