شیخوپورہ میں گندم کی سرکاری خریداری کیلئے باردانہ تقسیم آج سے شروع ہوگی
فیروزوالہ ( نامہ نگار) فیروزوالہ اور شیخوپورہ میں اونٹ کے منہ میںزہرہ کے مصداق محکمہ خوراک کے گندم کی سرکاری خریداری کے لیے آج 28اپریل سے سرکاری باردانہ ایشو کرنے کا منصوبہ بنالیاہے باخبرذرائع نے بتایاہے کہ دوہزار سے زیادہ ایسی جعلی درخواستیں پکڑی گئی ہیں۔ شیخوپورہ میں باردانہ حاصل کرنے کے لیے زمینداروں اورکاشتکاروں نے مجموعی طورپر 20221درخواستیں جمع کروائی تھیں جن میں سے 18890درخواستوں کو درست قرار دیاگیاہے جن پر 8بوری فی ایکڑ کے حساب سے باردانہ کااجراء شروع ہوجائے گا اور کسی بھی زمیندار کو80بوریوں سے زیادہ باردانہ نہیں دیا جائے گاخواہ اس کی اراضی 40تا50مربعہ ہو، ضلع میں اس سال گندم کی پیداوار 8لاکھ میٹرک ٹن ہونے کا اندازہ لگایاگیاہے مگرمحکمہ خوراک صرف ایک لاکھ 22ہزار میٹرک ٹن گندم خریدے گا ڈی ایف سی عمیر صغیر نے بتایا کہ شیخوپورہ میں محکمہ خوراک کے گوداموں میں پچھلے سال کی 6لاکھ بوری گندم پڑی ہوئی ہے اس سال گندم کی خریداری کاحدف ایک لاکھ 22ہزار میٹرک ٹن سے بڑھا کر ایک لاکھ 40ہزار میٹرک ٹن کرنے کی تجویز زیرغورہے۔