• news

موسم کے مطابق زرعی اجناس کی کاشت، محکمہ زراعت نے تحقیق شروع کر دی

لاہور (نیوز رپورٹر) زرعی اجناس موسم کے مطابق کاشت کرنے کے لئے محکمہ زراعت نے تحقیق شروع کردی ، منصوبہ کا مقصد کسان کو موسم کے مطابق فصلوں کی کاشت کرنے کے لئے اقدامات تجویز کرنا ہے، ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد نے ایک منصوبہ پر کام شروع کر دیا ہے جس کے تحت پنجاب کی آب و ہوا میں اعلیٰ قدر کی پھلدار فصلوں پر تحقیق اور تعارف کرایا جائے گا۔ اس منصوبے کی کل مالیت 3 کروڑ 46لاکھ روپے ہے جس میں سے 46لاکھ 57ہزار روپے سال 2017-18کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔ منصوبہ کی کل مدت پانچ سال ہے۔ یہ منصوبہ چکوال کے لئے ہے۔ اس منصوبے کا مقصد خط پوٹھوہار کے لئے اعلیٰ قدر کی پھلدار فصلوں کی جدید اقسام کا انتخاب کرناہے۔اس منصوبہ سے اعلیٰ قدر کی 9پھلدار فصلوں (پستہ، انجیر، چیکو، نیکٹرین، بیریز، انگور وغیرہ) کے 919پودوں کی درآمد اور ان پر تحقیق کا آغاز ہو چکا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن