2 ترقیاتی سکیموں کی تکمیل کے لئے 16 ارب 51 کروڑ روپے کی منظوری
لاہور (کامرس رپورٹر) حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2017-18 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے61ویںاجلاس میں مختلف سیکٹرز کی2 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 16 ارب 51کروڑ 90لاکھ روپے کی منظوری دی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی جہانزیب خان نے کی جبکہ سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار سہو سمیت صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران، اسسٹنٹ چیف (کوآرڈینیشن) پی اینڈ ڈی حافظ اقبال اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔صوبائی ورکنگ پارٹی کے61ویں اجلاس میںجن2ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں لاہور میں پنجاب پولیس انٹیگریٹڈ کمانڈ کنٹرول اینڈ کمیونیکیشن (PPIC3) سنٹر (ترمیمی) کیلئے 16 ارب 7 کروڑ 70 لاکھ روپے اور صوبائی ہیڈکوارٹر لاہور میں سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے ڈھانچے کی تعمیر کیلئے 44 کروڑ 20 لاکھ روپے شامل ہیں۔