پنجاب یونیورسٹی میں میزان بنک کے زیراہتمام اسلامی بینکنگ کے موضوع پر سیمینار
لاہور(لیڈی رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی الرازی ہال میں میزان بنک لمیٹڈ کی طرف سے اسلامی بنکنگ کے موضوع پر خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر شریعہ ریسرچ سکالر میزان بنک مفتی معاذاشرف عثمانی، بنک آفیشلز، اساتذہ اور طلباوطالبات نے شرکت کی۔ مفتی معاذ اشرف عثمانی نے دور جدید میں اسلامی بنکنگ کی اہمیت اور اس کے متعلق عوام میں پائے جانے والے غلط نظریات پر تفصیلی گفتگو کی۔