• news

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو نگران وزیراعظم بنایا جائے: علامہ خادم رضوی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک لبیک نے مطالبہ کیا ہے کہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان کو نگران وزیر اعظم بنایا جائے کیونکہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان ایک غیرمتنازعہ اور نظریاتی و محب وطن پاکستانی ہیں۔ڈاکٹر عبد القدیر خان ہی وہ واحد شخصیت ہیں جب پر تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کو اعتماد ہے۔ یہ مطالبہ تحریک لبیک پاکستان کے امیر علامہ حافظ خادم حسین رضوی نے ملک بھر سے آئے ہوئے مختلف وفود سے ملاقاتوں میں کیا۔ اس موقع پر تحریک لبیک کے شمالی پنجاب کے صدر پیر قاضی محمود احمد ، جنرل سیکریٹری علامہ فاروق الحسن قادری، صاحبزادہ نعیم عارف نوری بھی موجود تھے۔مرکزی امیر علامہ حافظ خادم حسین رضوی نے کہا کہ الیکشن 2018 وطن عزیز پاکستان کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہیں۔ان الیکشن کے نتائج پر ہی پورے پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا۔ الیکشن 2018 کے لیے نگران حکومتیں بنانے کے لیے انتہائی ایماندار اور غیر جانبدار لوگوں کی ضرورت ہے تاکہ 2018 الیکشن مثالی ثابت ہوں۔تحریک لبیک پاکستان نے ملک بھر سے الیکشن 2018 کے لیے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں جن کی آخری تاریخ 11 جون مقرر کی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن