• news

مسلم لیگ ن کے پارٹ ٹائم وزراء ملک و قوم پر بوجھ ثابت ہوئے: محمود الرشید

لاہور (خصوصی نامہ نگار)پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید نے کہا کہ ن لیگ کے پارٹ ٹائم وزراء ملک و قوم پر بوجھ ثابت ہوئے، تحریک انصاف نے منتخب حکومت نہیں مافیا کیخلاف جدوجہد کی، وزارت سے ہٹانا، اسمبلی کی رکنیت ختم کرنا کافی نہیں، کمشن بنا کر خواجہ آصف کے بطور وزیر اٹھائے گئے اقدامات کی تحقیقات بھی ہونی چاہئیں، وزیراعظم بننا شہباز شریف کے بس کی بات نہیں، پنجاب میں سب اچھا نہیں، پیرس تو دور لاہور، لاہور نہیں رہا، ناقص طرز حکومت نے خواتین اور بچوں کیلئے پنجاب کو غیر محفوظ بنا دیا۔ کسی دوسرے ملک کی کمپنی میں ملازم شخص کیسے اہم وزارتوں پر فائز رہا؟ اگر وہ باہر کے کسی ملک کی کمپنی میں ملازم ہیں تو دیکھنا پڑے گا ان کی اس کمپنی کیلئے خدمات کیا تھیں، انتہائی اہم وزارتوں پر رہنے والے خواجہ آصف کو آخر کیوں اتنی بھاری تنخواہ پر ملازمت دی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن