• news

30جون تک بجٹ موجود‘ نیا پیش کرنیکا جواز نہیں: قمر الزمان کائرہ

لاہور(خبرنگار)پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ جب تک زندہ ہوں پیپلز پارٹی سے وفادار رہوں گا ۔مجھے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کی روز گالی مت دیں۔ عمران خان کئی سالوں سے امید سے ہیں۔ حکمران ملک کے مامے ہیں جو ایک سال کا بجٹ پیش کررہے ہیں؟ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی لیبر ونگ کے اجلاس کے بعد ماڈل ٹائون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہیں۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ بلاول بھٹو واضح کر چکے ہیں جانے والوں کو اب کبھی واپس نہیں لیا جائے گا۔ تیس جون تک کا بجٹ موجود ہے تو کیوں بجٹ پیش کیاجارہا ہے؟ یہ ملک کے مامے ہیں؟ اکنامک سروے میں جھوٹ پر جھوٹ بولاگیااور عجیب و غریب تصویر پیش کی گئی، حکمران قوم کے ساتھ جھوٹ اور فراڈ کررہے ہیں، حکومت کے ڈھولچی سب اچھا کاڈھول بجارہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پانچ سال ہو گئے ہیں آج بھی ملک میں گھنٹوں لوڈشیڈنگ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن