زکوٰۃ کا نظام انسانی فلاح و بہبود کے لیے بہترین نظام ہے: مولانا فضل الرحمن بن محمد
لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر اور جامع محمدیؐ اہلحدیث لاہور کے خطیب مولانا فضل الرحمن بن محمد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ زکوٰۃ کا نظام کا نظام انسانی فلاح و بہبود اور خوشحالی کے لیے بہتر ہیں۔ نظام ہے۔ اللہ تعالیٰ نے معاشرہ میں خیر کی ترویج اور شر سے بچائو کے لیے آفاقی ضابطہ عطا کیا۔ معاشرہ میں بڑھتے ہوئے تشدد، عدم برداشت، جرائم روکنے کے لیے نفاذ اسلام ناگزیر ہے۔ سودی نظام معیشت کے لیے زہر قاتل ہے۔ ملک کو فلاحی ریاست بنانے کے لیے ریاست مدینہ کو ماڈل بنایا جائے۔ بجٹ کے اعداد و شمار محض لفاظی ہے۔ عام آدمی کی حالت نہیں بدل سکی۔ بالواسطہ ٹیکسوں کی شرح میں کمی کی جائے۔ حکومت اشیائے ضروریہ پر عائد ٹیکس میں کمی کرے۔ حکومت اپوزیشن، ادارے ذاتی کی بجائے قومی مفادات کو اولیت دیں۔