دیپالپور: چھریوں کے وار سے سابقہ بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا، بیٹی زخمی
اوکاڑہ ( نامہ نگار) اوکاڑہ کی تحصیل دیپالپور میں سابقہ خاوند نے طلاق یافتہ بیوی اور بیٹی کے گلے پر چھریاں چلا دیں خاتون رضیہ بی بی جاں بحق، بیٹی عائشہ زخمی اوکاڑہ کی تحصیل دیپالپور بستی نیاز آباد کے رہائشی مولا بخش نے اپنی بیوی رضیہ بی بی کو چند ماہ قبل طلاق دی تھی اور رضیہ بی بی نے مقامی عدالت میں مولا بخش کے خلاف خرچے کا کیس کر رکھا تھا مولا بخش نے طیش میں آ کر رضیہ بی بی پر تیز دھار آلے سے حملہ کر دیا اور چھریوں کے پے در پے وا ر کر کے رضیہ بی بی کو مو ت کے گھاٹ اُتار دیا اسی انثاء رضیہ بی بی کی بیٹی عائشہ چھڑانے کے لئے آگے آئی تو اس کے گلے پر بھی چھریاں چلا دیں اور موقع سے فرار ہو گیا زخمی عائشہ کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا اور نعش کو بھی پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتا ل میں منتقل کر دیا مقتولہ رضیہ بی بی 7بچوں کی ماں تھی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھا ری نفری موقع پر پہنچ گئی۔